رام پور، 2 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی صدر با رک اوباما سے بار بار ملاقات کرنے پر شہری ترقیات کے وزیر محمد اعظم خاں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ امریکہ میں آئندہ صدارتی الیکشن لڑنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
مسٹر اعظم خاں نے اپنی رہائش
پر دیر رات نامہ نگاروں سے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آٹھویں بار امریکی صدر سے مل کر مودی جی امریکہ کی شہریت لینے کا منصوبہ بنارہے ہوں تاکہ وہاں وہ آئندہ صدارتی الیکشن لڑ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بار بار امریکہ جانے اور اوباما سے ملنے کے پیچھے وزیر اعظم کا ایجنڈا سامنے آنا چاہئے۔